کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 3087 روپے اضافہ کے بعد 98165 روپے کی سطح پرآگئی ، چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر اضافہ کے بعد 1827 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔