
اسلام آباد (ویب دیسک ،خبر ایجنسی )ایف بی آر کے 16 کرپٹ ترین افسران کی لسٹ سینیٹ میں
پیش،متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا،متعدد کو انکوائریوں کا سامنا ہے جن میں محمد راحیل،ملک شاد بہادر،محمد نسیم بٹ شامل ہیں۔گریڈ 21 کے 2،گریڈ 20 کے 2 اور 19 گریڈ کا ایک افسر شامل ہیں ۔
کرپٹ افسران میں ڈی جی، ممبر ڈائریکٹر،ایڈیشنل کمشنر شامل، کمشنر ریجنل ٹیکس اور اسسٹنٹ کمشنر بھی کرپٹ افسران میں شامل ہیں۔کرپٹ افسران میں شاہ بانو جی ایم خان،اشفاق احمد تونیو،محمد شریف اعوان شامل،بشارت احمد قریشی،مرتضیٰ صدیق،جبران مسرور،جواہر علی شاہ شامل،کرپٹ افسران میں رضا چدھڑ،کاشف نصیر،عمر جہانگیر احمد بھی شامل ہیںان افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور کسٹم گروپ سے ہے۔
ماضی میںان افسروں کا معاملہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی خزانہ کے سامنے اٹھایا گیا۔
اس وقت کے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے سامنے بھی رکھا گیا تھا لیکن یہ افسر اتنے طاقتور ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلان کے باوجود ابھی تک ان کا کچھ بگاڑا نہیں جاسکا۔چنانچہ اب یہ معاملہ سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے یہاں ان کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ایف بی آر نے چند سال پہلے بھی ان افسروں کے خلاف انکوائریاں کی تھیں لیکن اس کیلئے وزیراعظم سے اجازت نہیں لی تھی۔ان میں اتنے قانونی نقائص چھوڑے گئے کہ انہوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیے ہیں۔














