
لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہفتے کے روز بھی آٹے کا بحران بدستور جاری رہا۔
جس کے نتیجے میں شہر بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ نایاب رہا۔ جن دکانداروں کے پاس 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب تھا وہ یہ تھیلا شہریوں کو حکومت کی مقرہ کردہ قیمت 808 روپے کی بجائے 900 سے 1000 روپے میں فروخت کرتے رہے، جبکہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جبکہ دوسری طرف چکیوں پر آٹا بدستور 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا۔














