
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر یجنسی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ٹیکس گزاروں کو
سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 31 جنوری 2020ءتک لازماً جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو ٹیکس سال 2019ءکے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری تاریخ 31 جنوری 2020ءتک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرانا چاہئیں۔
ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکی شق 181AA کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کےلئے ایکٹیو ٹیکس پیئر لِسٹ (اے ٹی ایل ) میں شامل ہو نا ضروری ہے۔




































