
ٹوکیو ( ویب ڈیسک) جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے چین میں اپنے دو کارخانوں کو آئندہ ماہ کی9 تاریخ تک بند رکھنے
کا اعلان کیا ہے۔ٹویوٹا کے شمالی چینی خطے تیانجین اور جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں دو کارخانے ہیں جو کہ چین میں نئے قمری سال کی تعطیلات کی وجہ سے بند کئے گئے تاہم اب ادارے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی معطلی کے پیش نظر اب یہ کارخانے 9 فروری تک بند رکھے جائیں گے۔




































