
کراچی (ویب ڈیسک) شہر میں آٹے کی فی کلو قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کے آٹا سستا
کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ چکی کا آٹا مزید 2 روپے کلو مہنگا ہو کر 62 روپے فی کلو ہو گیا۔
فائن آٹے کی فی کلو قیمت 56 روپے کر دی گئی جبکہ 10کلو چکی کا آٹا 620 روپے کا ہوگیا۔ 10کلو فائن آٹا 560 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔
چکی مالکان نے بتایا ہے کہ ہمیں اوپن مارکیٹ سے گندم 52 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے اور جب اوپن مارکیٹ میں گندم سستی ملے گی اسی وقت آٹا سستا ہوگا۔














