تعمیراتی صنعت کو بھی فکس ٹیکس اسکیم میں لایا جائے،نعمان باقی صدیقی

  FBRکراچی(ویب ڈیسک )آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نعمان باقی صدیقی نے کہا کہ

نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کروائی ہے، اسی طرح تعمیرات سے وابستہ صنعت کو   بھی فکس ٹیکس اسکیم میں لایا جائے ،جس میں ماربل اور گرینائٹ کی صنعت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نعمان باقی صدیقی نے کہا کہ ماربل کا فکس ٹیکس سسٹم بحال کیا جائے جس سے ریوینیومیں اضافہ اور ڈاکومنٹیشن کی شرط بھی پوری ہونے کا امکان ہے ،دوسری صورت میں لاکھوںلوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے جو ملک کے پسماندہ علاقوں سے مزدوری کے لیے آتے ہیں۔ نعمان باقی صدیقی ماربل انڈسٹریز سے وابستہ لوگ مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لبے حکومت سنجیدگی سے جامع حکمت عملی اختیار کرے ۔ فکس ٹیکس ا سکیم سے ماربل انڈسٹریز میں جو بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہ دور ہوجائے گی

انہوں نے کہا کہ اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنے اور اس کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لےے ہرممکن کوشش کریں گے۔