پاکستانیوں نے کرپشن کے بجائے مہنگائی بڑا مسئلہ قرار دے دیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک )پاکستانیوں کی اکثریت نے کرپشن نہیں بلکہ مہنگائی کو ملک کا سب سے

بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک بھر میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟

 جواب میں یہ بات سامنے آئی کہ 53 فیصد پاکستانی مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں جب کہ صرف 4 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔سروے میں شامل 23 فیصد افراد نے بیروزگاری، 8 فیصد نے کشمیر اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

 سروے میں 4 فیصد نے پانی کے بحران، ایک فیصد نے لوڈ شیڈنگ اور ایک فیصد نے ڈینگی وائرس

کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

سروے میں 4 فیصد نے پانی کے بحران، ایک فیصد نے لوڈ شیڈنگ اور ایک فیصد نے ڈینگی وائرس کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔