
ملتان (ویب ڈیسک )پچیس ہزار والے بانڈ کی 31 ویں قرعہ اندازی یکم نومبر کو ملتان میں ہو گی
جس کا پہلا انعام 5کروڑ روپے ہے۔
قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سید بہادر علی کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او ) جبکہ چیئرمین ڈراکمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان آغا ظہیر عباس شیرازی ہوں گے ۔
پچیس ہزار والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی میں کل انعامات کی تعداد 1700ہے جبکہ ڈیڑھ کروڑ مالیت کے تین انعامات دوسرے انعام کے حقدار ہوں گے اور 1696انعامات 3 لاکھ12 ہزار روپے فی انعام ہوں گے ۔














