عوام پرمہنگائی کا پھربم گرا دیا گیا ،ایل پی جی مہنگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پھربم گرا دیا، اوگرا نے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 20

روپے اضافہ کردیا،ایل پی جی سلنڈرکی قیمت 1495روپے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 20روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت1495روپے مقرر کردی ہے۔اکتوبر کے دوران گھریلوسلنڈر کی قیمت 1475روپے تھی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔