
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے
کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019ءکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التواءکیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آرایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم ایچ کا جائزہ لینے اور اس کے متبادل نظام کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلیمز کے ضمن میں 2 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ پےمنٹ آرڈرز کو فوری طور پر نمٹا دیاجائے گا۔




































