فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی تیز کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے

خلاف ملک بھر میں منظم چھاپہ مار کارروائی کرنے کے لیے فیلڈ تشکیل دینے کی درخواست دے دی۔یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی جب چند بڑے ٹیکس دہندگان کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آئیں اور ان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت متعدد کارروائی کرنے کے لیے ان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

ایف بی آر جے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی ڈاکٹر بشیر اللہ خان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکس چوروں، ٹیکس فراڈ کرنے والوں، منی لانڈرنس اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم تعمیل کرنے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف منظم چھاپوں اور کو ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔ اب تک ٹیکس چوروں کی نشاندہی کراچی، فیصل آباد، لاہور اور ملتان سے سامنے آئی ہے۔

دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں غیر رجسٹرڈ افراد جو ٹیکس کے قابل اشیا بنا رہے ہیں اور سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہیں، کے خلاف مہم تیز کرنے کا کہنا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ملتان نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اپنی حدود میں پلاسٹک کے پائپ اور واٹر ٹینکس بنانے والے غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائی کریں گی۔