
کراچی،لاہور (رنگ نو ڈاٹ کا م)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھلنے کے ساتھ شہر قائد کے باسی گھروں سے نکل کر
بازاروں میں پہنچ گئے۔
پیر کولیاقت آباد،کریم آباد،کورنگی دونمبر،لیاقت مارکیٹ،بابرمارکیٹ،صرافہ مارکیٹس سمیت شہر کی دیگر علاقوں میں مارکیٹیں کھل گئیں،جہاں خریداروں خصوصاً خواتین کا رش دیکھنے میں آیا۔
شہر قائد کی مارکیٹوں میں حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائیں پر عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ دکانوں پر سوشل ڈیسٹینس کا خیال رکھا
گیا نہ ہی دکانوں میں ہیڈ سینٹائزر موجود تھا۔

شہریوں نے کاروبار کھلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت سندھ کا مستحسن اقدام قرار دیا ہے،اور کہا ہے کہ عید قریب ہے۔اب وہ شام پانچ بجے تک اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں گے۔
ادھر لاہو رکی مارکیٹوں میں بھی رش دیکھنے میں آرہا ہے،اور لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔لاہوریوں نے بھی کاروبار کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ لاک ڈاؤن نے زندگی کاپہیہ جام کر دیا تھا۔
یادر رہے وفاقی حکومت نے چندروز قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا جبکہ سندھ حکومت نے پیر سے کاروبا کھولنے کی اجازت دی تھی۔احتیابط کے بتائے گئے اصولوں پر سختی سے عمدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔














