
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جاری مالی سال کے دوران افغانستان کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10.37 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف
پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 789.437 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران افغانستان کو 885.779 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 96.342 ملین ڈالر یعنی 10 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال میں دیگر ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات 1.13 فیصد کے اضافہ سے 17.866 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 17.793 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔
دوسری جانب گوزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران افغانستان سے کی جانے والی درآمدات بھی 15.28 فیصد کی کمی سے 131.680 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 111.59 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔




































