سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دوسو روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ چار ہزار چھ سو پچاس روپے ہوگئی۔

دس  گرام سونے کی قیمت میں ایک سو اکہتر روپے کے اضافے کے بعد اناسی ہزار سات سو بیس روپے ہوگئی ۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا  چار ڈالر کمی کے بعد سترہ سو سڑسٹھ  ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہوا ۔ 

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان  میں سن دوہزار انیس کےاختتام  پر سونا اٹھتر ہزار پانچ سو روپے فی تولہ تھا۔ ایک سال کے دوران پاکستان میں سونا چھبیس ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے ۔