، گیس کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہو گا، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی طرف

سے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ سے متعلق درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہو گا۔
اوگرا میں ایس این جی پی ایل کی گیس کی قیمت میں اضافہ سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی۔ سماعت میں چیئرپرسن اوگرا، وائس چیئرمین و ممبر فنانس اور ممبر گیس کے علاوہ متعلقہ فریقین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے سماعت کے دوران کہا کہ موجودہ حالات میں اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمت بڑھانا قانون کے مطابق نہیں ہو گا، گیس کی قیمت میں 40 فیصد کمی کر کے عوام کو فائدہ دیا جائے۔