
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے طبی اورٹیسٹنگ آلات کی درآمد پرکسٹم
ڈیوٹی،ریگولیٹری ڈیوٹی اوراضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ اس ضمن میں کسٹم ایکٹ مجریہ 1969 ء اورسیلزٹیکس ایکٹ مجریہ 1990ء کی متعلہ شقوں میں تبدیلی کے ضمن میں دو ایس آر اوز جاری کردیے گئے ہیں۔
ان ایس آر اوز کے مطابق کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے 61 طبی وٹیسٹنگ آلات کی درآمد پر مکمل کسٹم ڈیوٹی،ریگولیٹری ڈیوٹی اوراضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، اسی طرح ان اشیاء پر سیلزٹیکس کی چھوٹ بھی دیدی گئی ہے۔




































