
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے محصولات کے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ترجمان ایف بی آر نےجاری بیان میں
کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں منگل کو دن کے تین بجے تک 411 ارب روپے جمع کر لئے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ جاری مالی سال کے نظر ثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ کرونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے ایک قابل ستائش کارکردگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کرونا کے باعث ایف بی آر کے تیس سے زائد انتقال کر چکے ہیں جس میں گریڈ 22 کے محمد زاہد کھوکھر بھی شامل ہیں۔ ان تمام خطرات کے باوجود ایف بی آر کے تمام اہلکار جانفشانی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔














