اسٹیٹ بینک آف کستان ہفتے میں چھ دن کام کیلئے کھلا رہے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گااور رمضان

المبارک کے مہینے میں دفتر کے درج ذیل اوقات ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔
دفتر ی اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے جس میں دوپہر ایک بجے تا ایک بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔
بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام سے لین دینکیلئے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں،پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح آٹھبجے تا دوپہر ایک بجے نماز کے وقفے کے بغیر ، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔