اسلام آباد(ویب ڈیسک)بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے جاری بیان کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا اورصارفین سے اس کی وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔
نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔