کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی5.27رروپے مہنگی کرنے کی درخواست کردی


کراچی(ویب ڈیسک)کے الیکٹرک نے بجلی 5روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرانے کہاکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی۔