مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیئے گئے

کراچی( ویب ڈیسک) مرکزی بینک کا سربراہ تبدیل ہوگیا ،مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے ،مرتضیٰ

سید نے جمعرات سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رضا باقر نے 3 سالہ مدت پوری کر کے عہدہ چھوڑ دیا۔ حکومت نے مزید توسیع نہ دی۔ ان کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔