پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے سے19.95ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد (تجارت ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.95ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 11جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.52ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.43 ارب ڈالر ہو گئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔