
کراچی: ڈالرنےایک بار پھراونچی اڑان بھرلی،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،روپیہ گراؤٹ کا شکار ہے،انٹربینک میں ڈالر
کی قیمت میں 5روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 147روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی خریداری145 روپے میں ہورہی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 33750کی سطح سے نیچے آگیا ۔
اوپن مارکیٹ مارکیٹ میں ڈالر144 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔














