
کراچی (رنگ نو ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ بدھ 28اگست کو
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 770روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاْ۔
اس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت89100روپے سے بڑھ کرملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح90ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت76ہزار390روپے سے بڑھ کر77ہزر160روپے پر پہنچ گئی۔




































