
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین 71 ہزار500روپےکی سطح پر پہنچ گئی
،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 1300 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 62ہزار442 روپے کی سطح پر آ گئی ۔
گزشتہ 2روز کے دوران سونے کے نرخ میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 850اور10 گرام 728 روپے میں فروخت یورہی ہے۔














