
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار روپے
فی تولہ پر جانے کے بعد ایک بار پھر ڈھائی سو روپے کمی سے 69 ہزار 750 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی قیمت میں 250 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 69 ہزار 750 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 214 روپے کمی سے 59 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
صراف ایسو سی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری نرخ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی 1327 ڈالر اور چاندی کی قیمت فی تولہ 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے۔














