پٹرولیم مصنوعات 9روپے تک مہنگی کرنےکی سفارش

اسلام آباد:مارچ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 44 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی، اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 44 پیسے اور پیٹرول 4 روپے71پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے چھ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے بارہ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔