
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار روپے
فی تولہ ہوگئی، 10 گرام سونا بھی 60 ہزار 14 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اس سے قبل سونا 69 ہزار 200 روپے فی تولہ فروخت ہورہا تھا۔
گزشتہ ہفتے بدھ کے روز سونا 1100 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جس کے بعد نرخ 69 ہزار 600 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 60 ہزار 14 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 1327 ڈالر کا میں فروخت ہورہا ہے۔
کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت فی تولہ 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے ہے۔














