
لاہور(رنگ نوڈاٹ کام )لاہورکےعلاقے شاہدرہ سے دوروز قبل ملنےوالی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت اقراکےنام سےہوگئی،اقراکوشوبز میں چانس
دلانےکا جھانسہ دے کرکراچی سے بلوایا گیا تھا۔مقتولہ سےمتعلق چند حقائق سامنے آگئے ہیں،مقتولہ اقرا کی دوستی فیس بک سے ہوئی جو موت پر ختم ہو گئی۔ انویسٹی گیشن ونگ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل میں ملوث ملزمان حسن،عمر اور گرفتا رکرلیاہے۔
قتل سے قبل مقتولہ کو آئس نشہ کروایا گیا اورڈانسلنگ پلز گولیاں بھی کھلائی گئیں جبکہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا،اقرا کی حالت غیرہوئی توملزمان اسے اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
مقتولہ کی شناخت اقراسعید کے نام سے کرلی گئی، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقتولہ کےوالد کولاہور بلالیا گیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔














