
اسلام آباد:سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی نے ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر پر مشتمل 2رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سماعت کے وقت آصف علی زرداری اورفریال تالپورعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں 29 اپریل تک کی توسیع کردی۔قبل ازیں گزشتہ سماعت کے دوران 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی














