
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہا ،پاکستان پرامن ملک ہے ،خطے میں امن اور ہمسایوں سے
اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی اسٹریٹجک صورتحال کو سمجھنا ہو گا ،این ایس جی کو توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی ،کشمیر میں مظالم کے باعث تحریک اآزادی زور پکڑ گئی ہے ،
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت کو نیو کلیئر میزائل کے حوالے سے تجویز دی ہوئی ہے،پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے ،بھارت کا ایس 400 بیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا سبب بنے گا ،
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی دوعے دیتے ہیں ۔بھارت کا بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا حل مذاکرت ہی ہیں،





































