سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایت

لاہور: وزیراعظم عمران خان نےسانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایت کردی ہے۔متاثرین سانحہ ساہیوال نےوزیراعظم سے  ملاقات کی ۔وزیراعظم

نے ملاقات میں  حکومت کی جانب سے متاثرین امدادی چیکد تقسیم کیے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا انسانی جان کےضیاع کاازالہ نہیں کیاجا سکتا،حکومت متاثرین کےدکھ دردمیں برابرکی شریک ہے۔

متاثرین نے وزیراعظم سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ قانونی طور پر دیکھا جائے، اگر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے تو اس پر عمل کیا جائے ۔