
اسلام آباد :جمعیت علمائےاسلام (ف) کےسربرا ہ فضل الرحمن نےپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں حکومت مخالف تحریک چلانے سےمتعلق معاملات پر مشاورت کی گئی
مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے متعلق آگا ہ کیا ،مولانا نے نیب کے حوالے سے آصف علی زرداری کے موقف کی تائید کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فوجی عدالتوں کے قیام ،نیشنل ایکشن پلا ن پرعملدرآمد کے حوالے سےامورپرغورکیا گیا۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم آپ کو کوئی سرپرائز دینے کی پوزیشن میں نہیں ، کھانے کی دعوت یہاں آیا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملا ت میں کوئی ایجنڈا زیر بحث نہیں لایا گیا،صرف نواز شریف کی عیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مکمل یکجہتی ہے ۔
مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ ہم چور حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے یکسو ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔
سیاست پر ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو آنے والی نسل بھی کچھ نہیں کرسکے گی۔














