
لاہور(ویب ڈیسک ، فوٹو:فائل ) ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی عمرقید کی سزا معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
ایفی ڈیرین کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔سزایافتہ حنیف عباسی کے وکلا نے دلائل دیئے،حنیف عباسی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کیخلاف کیس کے فیصلے کیں اہم قانونی پہلو نظر انداز کیے گئے ۔عدالت نےحنیف عباسی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ان کی عمرقید کی سز امعطل کردی اورانہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
حنیف عباسی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بھائی کی فارما سیوٹیکل کمپنی کو 2010میں ضرورت سے زیادہ ایفی ڈرین الاٹ کرائی تھی ۔
یادرہے کہ 2018میں راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کو عمر قید سنائی جبکہ 7ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کیا تھا ۔














