
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت سی پیک منصوبے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ سی پیک سے خطے میں نئی راہیں کھلیں گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والی 15کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں پاکستان میں متعین چینی سفیر یاو جنگ،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ،وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار،چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف ،چئیرمین توانائی ٹاسک فورس ندیم بابراور دیگر حکام موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا حکومت چینی کمپنیوں کو منافع بخش کاروبارکے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگی۔
اس موقع پرچائنی سفیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چینی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ چین کے صدروزیراعظم عمران خان کےدورہ چین کے منتظر ہیں۔














