مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑدی ہے،سید مصطفی کمال

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) پاک سرزمین کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا

ہے۔مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑدی ۔حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 20 لانڈھی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک طرف دنیا بھر کے لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جارہی ہے، دوسری جانب وزیر خارجہ یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت اس ماہ حملہ کرسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کا روزگار ختم ہوکر رہ گیا ہے، حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، حکومت میں نظم و ضبط نام کی کوئی چیز نہیں،وزر تذبذب کا شکار ہیں۔