
سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہےملک کی معیشت اورزراعت تباہ ہورہی ہے،خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ہمراہ وزیر ورکس اینڈ سروسزسندھ سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ لوگ ہیں انہیں جمہوریت کا کچھ نہیں پتا،یہ گالم گلوچ اورکرپشن کے نام پر عوام کو الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان دشمن سوچ رکھنے والے مودی کی جیت کے لئے دعا گو ہیں، اگر قوم متحد ہوجائے تو ڈالر 10 سے 2 روپے نیچے آجائے گا ۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت چلے، ہم جمہوریت کے مریض ہیں، بہت کچھ کھوچکے ہیں۔














