کوئٹہ ہزارکنجی میں دھماکہ ،جاں بحق افراد کی تعدا د16 ہوگئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ  ہزارکنجی میں ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعدا د16 ہوگئی ہے،جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ سبزی منڈی سے سبزیاں اور پھل خرید کر واپس جارہے تھے،ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دھامکہ خیز مواد کے ذریعے سبزی فوشوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے واقعہ میں اموات کی تصدیق کردی ہے ان کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہیکار بھی شامل ہیں ۔

صدر ،وزیراعظم اوروزیر اعلی ٰ بلوچستان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے ،وزیر اعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں جے ضیا ع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ،ادھر تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔