
کراچی :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی موجودہ وقت کی جماعت ہے،پاکستان کو خوشحال ،مستحکم اورترقی یافتہ بنائیں
گے۔ انہوں نے کہا کہ صبح گیارہ بجے اور رات گئے حلیم کھانا پسند ہے ،کسی کو بتائے بغیر گھر سے باہر نہیں جاتا،میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے لوگ پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتے ۔ والدہ کی ایک نصیحت یہ تھی کہ جب کوئی غصہ کرے تو رد عمل غصے میں نہیں دینا چاہئے۔
بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی کیلئے شعر بھی سنا دیا۔’’برباد گلستان کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا، ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا۔














