
گھوٹکی(رنگ نوڈاٹ کام )اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے نومسلم بہنوں آسیہ اورشازیہ کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت ملنے کے بعد گھوٹکی پہنچ
گئیں،جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید پر استقبال کیلئے کھڑے افراد نے نو مسلم بہنوں پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں،سابق ایم این اے میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو کی قیادت میں نو مسلم بہنوں کا بھرپوراستقبال کیا گیا،بعد ازاں انہیں گاڑیوں کےبڑےجلوس کی صورت میں آبائی علاقہ ڈہرکی لایا گیا۔
اس موقع پرآسیہ اورنادیہ نےمیڈیا گفتگو میں کہا کہ انہوں نےاسلام قبول کرکےپسند کی شادی کی ہے،ان پر کوئی دبائو نہیں تھا،وہ اپنے شوہروں کے ساتھ خوش ہیں۔.




































