
لاہور(ویب ڈیسک )نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا ہے کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اوران کی زندگی کوخطرات ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عارضہ قلب لاحق ہے اور اس سے ان کی زند گی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں میں بندش ہے ،ان کی انجیوپلاسٹی ممکن نہ ہوسکی ،تو بائی پاس کرانا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ملک اندریا باہر علاج سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔




































