پشاور :حیات آباد میں آپریشن ،پانچ دہشت گرد ہلاک

پشاور( ویب ڈیسک )حیات میں دہشت گردوں کیخلاف آف آپریشن 16گھنٹے بعد مکمل کرلیا گیا ۔آپریشن میں پانچ  دہشت گردہلاک اورایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا

جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس اطلاع ملی تھی کہ حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کے سات ملزما ن ایک مکان میں موجود ہیں۔آپریشن کی جگہ پردھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں،آپریشن میں پولیس کے ساتھ آرمی کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوانے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروا ئی کی۔پولیس وہاں پہنچی تو مقابلہ ہوگیا ۔مکان کی بیس منٹ اورگراؤنڈ فلور دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا۔

 ادھر کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ آپریشن سے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔ٓ ۔