
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )کراچی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سےرکشے میں سوار 2 سالہ بچہ جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا ۔
واقعہ سچل کے علاقے میں پیش آیا جہاں صفورا چورنگی پر خالد بیکرز کے قریب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے رکشے میں سوار 19ماہ کا احسن اوراس کا والد 38سالہ کاشف شیخ زخمی ہوگیا،جنہیں قریبی میمن اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں احسن جانبر نہ ہوسکا،بچے کی موت پر اہلخانہ نے اسپتال میں شور شرابہ کیااورپولیس کے خلاف احتجاج کیاکہ میرےبچےکوپولیس نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس نےموقف اختیارکیا ہےکہ وہ موٹرسائیکل سوارملزمان کا تعاقب کررہےتھے اس دوران ملزمان نے فائرنگ کی تو جوابی فائرنگ کرنا پڑی ،دوطرفہ فائرنگ کی زد میں رکشہ آگیا
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے دو اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور انکا پہلا ابتدائی بیان قلم بندکرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ عوامی مقامات پر فائرنگ نہ کریں تاہم اسکی خلاف ورزی کی گئی ہے جائے گا۔














