
اسلام آباد:حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کاکابینہ کے اگلے اجلاس تک موخر کردی ہے ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اجلاس میں کہا گیا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ارکان کو اعتماد میں لیا اورتجاویز پیش کی ۔
اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر اتفاق نہ ہوسکا ،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کی بریفنگ میں کہ اسکیم پراتفاق نہیں ہوسکا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کہ اسکیم کے چند پہلوؤں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے اس لیے معاملہ اگلے اجلاس تک موخرکیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔














