بچے کی ہلاکت ،پولیس غلطی تسلیم کرتی ہے،آئی جی سندھ

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا کہ بچے کی موت کے واقعےپرافسوس ہے۔ کہ سندھ پولیس اپنی غلطی تسلیم کرتی ہے

اورمعافی مانگتی ہے۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے کراچی پولیس چیف ودیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا پولیس کی بہتری کےلیے آج اجلاس بلایا تھا۔
دریں اثنا آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کہا ہےکہ سندھ پولیس قانون کی پاسداری کرتی ہےاورہم جو کام کرتے ہیں اس میں سندھ حکومت کی پالیسی کو فالوکیا جاتا ہے
کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں ان کہنا تھا کہ رواں سال جرائم میں 53 فیصد کمی آئی ہے۔گزشتہ سال 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے یا چوری ہوئے۔رواں سال موبائل چھیننے کےواقعات میں کمی ہے۔
ڈاکٹرکلیم امام نے کہا کہ حال میں ہونے والے واقعات کوٹریس کیا گیا ہے،۔ سندھ پولیس نےایک طرف 493 دہشت گرد ،بارہ ٹارگٹ کلر گرفتار کئے ہیں۔رواں سال ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو پکڑا گیا، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں داعش کا سب سےبڑا نیٹ ورک ختم کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہماری کوتاہی کیساتھ ہماری اچھائیاں بھی بتائے۔شہر میں امن کی خبروں سے معیشت بہترہو گی۔
ادھر کراچی پولیس چیف نےمقتول احسن کےاہل خانہ سےملاقات کی ان کے ہمراہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر بھی تھے۔
کراچی پولیس چیف کا احسن کے اہل خانہ کو ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی اور اہلخانہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا جو نقصان ہوا اس پر بحیثیت پولیس آفیسر معافی چاہتا ہوں،میں اس زیادتی کاخود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔