اورماڑہ دہشت گردی میں بی آر اے ملوث ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اورماڑہ میںسیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں بی آر اے ملوث ہے ،ایران کے

سرحدی علاقے میں تربیتی کیمپوں کو ٹریس کیا گیا ہے ۔بی ار اے قیادت ایران اور افغانستان میں چھپی بیٹھی ہے ۔ایران نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی یقین دہا نی کروائی ہے ۔

یہ بات انہوں نے اورماڑہ میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ امید کرتے ہیں ایرانی حکام ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے بھی بات چیت کی ہے اور انہیں قوم کے غم وغصے سے آگاہ کیاہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایرانی سرحد ی علاقے میں پناہ گاہیں ہیں۔18 اپریل کو ایرانی سرحد سے 15 سے 20 دہشت گرد داخل ہوئے۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں کو شناخت کر کے قتل کیا گیا۔انہوں ننے بتایا کہ پاک ایران سرحد پر بھی باڑھ لگائی جائے گی، 950 کلو میٹر پر باڑھ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔