ویلیوایڈ ڈ ٹیکس ،آئی ایم ایف کی شرط پررضامندی ظاہر

اسلام آباد (خبرایجنسی)ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کےنفاذ کے سلسلے میں حکومت نے  آئی ایم ایف کی شرط پر رضامندی ظاہر کردی۔

وزارت خزانہ ذرائع کےمطابق ملک میں وفاق اورصوبائی آمدن میں اضافے کے لیے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارےسے سنگل ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 حکومتی دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کو آمدن بڑھانے کے لیے اضافی کوششیں کرناہوں گی جو ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد تک ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تین سالہ اصلاحاتی عمل کے دوران وفاقی سطح پر ٹیکسز میں 2.3 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا جو مجموعی طور پر 10 کھرب 80 ارب روپے تک ہوگا۔

ان ٹیکسز کو لاگو کرنے کا عمل آئندہ مالی سال 20-2019ء سے کردیا جائے گا جس میں 1.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اس کے بعد مالی سال 20-2021 میں 0.9 فیصد جبکہ 21-2022ء میں 0.3 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارہ معاہدے کے بعد پہلے مالی سال کے دوران جی ڈی پی کو 1.1 فیصد تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی تو اس سے 0.4 فیصد تک جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوگا جو تقریباً 175 ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔