
اسلام آباد(ویب ڈیسک )نو تشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی واقتصادی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائےگا ،اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا زیربحث آئےگا۔
وزیردفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی جبکہ ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کے حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائےگا۔جبکہ ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔




































