
اسلام آباد: مشیروزیراعظم برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلے سڑے نظام کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔اپوزیشن
کے بغیر پارلیمنٹ اورجمہورہت نہیں چل سکتی ۔
بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے،اگروہ پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرے تو معاملہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ بجٹ میں ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ عمرایوب کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔اس عمرجلد واپس آجائیں گے۔














